انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اجلاس کے لیے اے سی سی کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں پی سی بی ایشیا کپ کی منتقلی کے لیے رضامند نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبرن میں ہوگی، جس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایگزیکٹیوز کی بھی میٹنگ ہوگی۔
آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ جبکہ ایگزیکٹیوز کی میٹنگ میں فیصل حسنین شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ اے سی سی کے صدر اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان سے ایشیا کپ منتقل کرنےکا بیان دیا تھا۔
جے شاہ نے بھارتی ٹیم کےپاکستان نہ جانےکا بھی بیان دیا تھا۔
جے شاہ کے بیان کے بعد پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔