• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدعی کی مرضی کا مقدمہ درج نہ ہو تو قانونی آپشنز موجود ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مدعی کی مرضی کا مقدمہ درج نہ ہو تو قانونی آپشنز موجود ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب میں اپنے جذبات کو قوم کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانا مظلوم پارٹی کا حق ہے، اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، ہماری رائے میں یہ ایک قاتلانہ حملہ ہے۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آردرج نہیں ہوتی تو قانونی آپشنز موجود ہیں، مشکلات ہیں لیکن ہماری کوشش جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے بیانیے سے جڑ گئی ہے، خان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ جب سیاسی ناکامی ہوئی تو عمران خان کو جسمانی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبیر نیازی نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی، ن لیگ کی قیادت نے جو بیانات دیے وہ زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ جب لوگوں میں غم غصہ ہو تو ری ایکشن ہوتا ہے، پارٹی کی ہدایات پُرامن احتجاج کی ہیں، ہم نے توڑ پھوڑ نہیں کرنی، ہمارا پُرامن احتجاج جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید