سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پو لیس نے ایک خاتون سمیت6افراد سے2کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سرکلر روڈ سے عثمان سے140گرام چرس، تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ عوامی روڈسے خالق سے150گرام چرس، قدیر سے180گرام چرس اور شفیق ٹاون سے نسرین بی بی سے310گرام چرس اور2000روپے وٹک، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے ریلوے اسٹیشن سے ادریس سے120گرام چرس اور تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چھچھڑوالی سے اقبال سے1250گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔