ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہی اب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
یوں اب گروپ ون سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں جن میں انگلینڈ کے علاوہ دوسری ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے، پتھم نیسانکا 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔