• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مہسا امینی کے والد کا انٹرویو کرنے والی صحافی گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

درست طریقے سے حجاب نہ کرنے کے جرم میں گرفتار اور پھر ایرانی پولیس کی تحویل میں موت کے منہ میں جانے والی مہسا امینی کے والد امجد امینی کا انٹرویو کرنے والی صحافی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مہسا امینی کے والد امجد امینی کا انتڑویو کرنے والی خاتون صحافی نازلہ معروفین کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کے اہل خانہ کے مطابق اسے تہران سے اس کے رشتہ دار کے گھر سے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نازلہ معروفین نے مہسا امینی کے امجد امینی کا انٹرویو 19 اکتوبر کو آن لائن نیوز ویب سائٹ پر شائع کیا تھا۔

اب صحافی کی گرفتاری کے بعد ان کا مضمون ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

امجد امینی کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحویل میں ان کی بیٹی کے ساتھ سخت رویہ اپنایا گیا تاہم پولیس حکام نے اس کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی پولیس کی تحویل میں انتقال کرنے والی مہسا امینی کی ہلاکت کی خبر کے بعد سے تہران سمیت ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ کئی ہفتوں بعد بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید