• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد: احتجاج کی کال پر ہماری تیاری مکمل ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد پولیس کا خصوصی اسکواڈ فیض آباد پر مستعد کھڑا ہے، عقب میں ایف سی اہلکار بھی نظر آرہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا خصوصی اسکواڈ فیض آباد پر مستعد کھڑا ہے، عقب میں ایف سی اہلکار بھی نظر آرہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ فیض آباد پر احتجاج کی کال ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، یہاں ایف سی، اسلام آباد اور سندھ پولیس موجود ہے۔

فیض آباد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے، مظاہرین پُرامن رہے تو پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل تین موٹر سائیکل جلائی گئیں جن میں ایک بائیکیا چلانے والے لڑکے کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل 24 افراد گرفتار ہوئے اور چار ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ 18 کے قریب پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید