• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر پابندی بھونڈا اور بزدلانہ حکم ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے عمران خان پر پیمرا کی پابندی کو بھونڈا اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس اور تقریروں پر پابندی ایک بھونڈا اور بزدلانہ حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت والے اتنا ڈرتے ہیں کہ عمران خان کا سچ بھی گولیاں بن کر لگ رہا ہے، پیمرا کے اس غیر آئینی حکم کو چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کیا آئینہ نہ دیکھنے سے اس حکومت کا بھیانک چہرہ چھپ جائے گا؟ یہ نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید