• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بھائی گیٹ کے علاقے میں ایک مکان کی بالائی منزل پر مزدور بوسیدہ دیواریں توڑ رہے تھے کہ اچانک ایک دیوار چھت پر گرگئی جس سے ایک خاتون سمیت 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ملبے تلے دبے دو افراد کو معمولی زخم آئے جبکہ 32 سالہ نازیہ بی بی دم توڑ گئی۔

ریسکیو نے اس کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ڈرون نگرانی بھی کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان کی چھت ٹی آر گارڈر اور مٹی سے بنی تھی اس لیے گرتی دیوار کا بوجھ برداشت نہ کرسکی اور زمیں بوس ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید