• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی قیادت نے 40 ہزار دہشتگردوں سے متعلق کہا یہ اپنے بچے ہیں، حنیف عباسی

حنیف عباسی : فائل فوٹو
حنیف عباسی : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حوالے سے کہا ہے کہ چاہے علی امین گنڈاپور ہوں یا سہیل آفریدی دہشت گردی کے خلاف ان کی پالیسی ایک جیسی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے 40 ہزار دہشت گردوں سے متعلق کہا کہ یہ اپنے بچے ہیں، دہشت گرد آپ کے بچے نہیں ہوسکتے وہ ریاست کے دشمن ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی دہشت گردی ہے مگر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کمپرومائز نہیں کیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پوری حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کررہی ہے، ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے اراکین سونے کے بن کر آجائیں تو ان پر یقین نہیں کرنا، یہ دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید