• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان کا دورہ اسٹرٹیجک تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا، ترجمان چینی دفتر خارجہ

بیجنگ(پی پی آ ئی) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ چین کے حوالے سے چینی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ چین یقینی طور پر ہمارے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے میں 21مختلف معاہدوں پر تبادلہ خیال اور دستخط کیے گئے جو دونوں ملکوں کے معاشی اور تجارتی تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گے، پاکستان ہمسایہ ممالک میں ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید