• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں شریک سری لنکن کھلاڑی زیادتی کے الزام میں گرفتار

سری لنکا کے بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلیا میں زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے سری لنکن بیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کی پولیس تفتیش کررہی تھی۔

پولیس نے خاتون کی درخواست پر دانشکا گوناتھیلاکا کو ہوٹل کے کمرے سے حراست میں لیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کھلاڑی کو سڈنی کے سٹی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید