• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بیٹی کے والدین بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج (اتوار کی) صبح عالیہ بھٹ نے اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔

کچھ دیر بعد 29 سالہ عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر بھی بیٹی کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔

عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ہماری زندگی کی بہترین خبر آ گئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آ گئی ہے۔

عالیہ بھٹ کی انسٹا گرام پوسٹ پر بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں اور مداحوں نے انہیں اور رنبیر کپور کو والدین بننے پر مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید