• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق فرائض کی ادائیگی کیلئے رہنمائی کریں: گورنر سندھ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فرائض کی ادائیگی کے لیے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق سے رہنمائی کی خواہش ظاہر کر دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتِ حال، معاشی چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے سراج الحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں آپ کی رہنمائی کا خواہش مند ہوں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملک کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ ترقی و خوش حالی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر کے رہنمائی کی درخواست کر رہا ہوں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مشاورت اچھا عمل ہے اس سے مسائل سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

گورنر سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی نے گورنر کامران ٹیسوری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منصورہ آنے کی دعوت دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید