• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے آگ کا کھیل مت کھیلے: بابر اعوان

بابر اعوان—فائل فوٹو
بابر اعوان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے آگ کا کھیل مت کھیلے۔

بابر اعوان نے اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ایف آئی اے چند گھنٹوں میں اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق کہتا ہے کہ یہ جعلی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ مشورے دے رہے ہیں کہ 5 ہزار بندے مار دو، آگ کا خطرناک کھیل مت کھیلیں، کیا ہمیں کوئی شوق ہے کہ پولیس ہمارے گھروں پر آئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی بیٹی کو کیا بھیجا گیا؟ ان کی پوتیاں ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ ایف آئی اے کے گواہ اور تفتیش کرنے والے کس کے دور میں مارے گئے؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، جو افسوس ناک عمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید