• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو تاجک صدر کی رواں سال دسمبر میں پاکستان آنے کی یقین دہانی

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو رواں برس دسمبر میں پاکستان آنے کی یقین دہانی کرا دی۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس کے موقع پر تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کی۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تاجک صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ رواں سال دسمبر میں پاکستان آؤں گا۔

کانفرنس میں غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔

وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید