• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا اور پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا نمبر برقرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ وار ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا اور پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

سری لنکا کے بولر وانندو ہسارنگا نے ہفتہ وار رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نئی رینکنگ کے بعد افغانستان کے راشد خان کا بولرز رینکنگ میں دوسرا اور آسٹریلیا کی جوش ہیزل ووڈ کا تیسرا نمبر ہوگیا۔

افغانستان کے راشد خان نے مختصر وقت کے لیے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن لی۔

آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے اینرک نورکیا ایک درجے ترقی کے بعد 9 جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون پانچ درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

پاکستان کے حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے، شاداب خان دو درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی چھ درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید