• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے، حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جتنا غیرملکی دوروں پر خرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی، سپریم کورٹ آخری امید ہے، ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم سڑکوں پر ہو گی، یہ لندن میں نیوایئر منا رہے ہوں گے، وطن کے لیے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمٰن قل پڑھائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید