پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمے داران کی میٹنگ ہو گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہو گی۔