• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر کیا کہا؟

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کیا۔

اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ ایک نیا دن، نیا چیلنج۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے میدان میں نظر آؤں گا۔


 شعیب ملک نے جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ میرا بہت اچھا وقت گزرا اور میں نے خوب انجوائے کیا، تاہم کراچی کنگز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر نئی شروعات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ دی ہے۔

بابر اعظم اب پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے لیے اتریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید