• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، عمران، فواد اور اسد کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال 3 رکنی بینچ کی سربراہی کرینگے اور بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کریگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹس کے حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید