لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کے خلاف نیب گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
شہباز شریف سمیت 10 ملزمان نے اشتہاری ملزمان کا الگ سے ریفرنس اور ٹرائل کرنے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کی استدعا منظور کر لی اور سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔