• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

پمز اسپتال سے صحافی ارشد شریف کی تصاویر کے مبینہ لیک ہونے کے  معاملے پر اسپتال نے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تصاویر لیک کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا۔

اجلاس میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے سات افراد کو طلب کر لیا گیا، جبکہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے ممبران کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم اور اس کے کیمرہ مین کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی اجلاس میں ڈائریکٹر اسپتال اور ڈائریکٹر آئی ٹی پمز بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پمز اسپتال میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی مبینہ تصاویر سامنے آئی تھیں، جس سے متعلق  اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی سامنے آنے والی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات کی نشاندہی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید