• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 لڑکے جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 لڑکے جاں بحق اور 1 لڑکا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 کم عمر لڑکے زخمی ہو گئے۔

تینوں زخمی لڑکوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 2 لڑکے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے۔

تیسرے زخمی لڑکے کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید