• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، مختلف حادثات و واقعات میں 10 افراد ہلاک، 5 زخمی، نوجوان کا اقدام خودکشی

خیرپور+قبوسعیدخان +شکارپور(بیورورپورٹ+نا مہ نگاران) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،مختلف حادثات ووا قعات میں 10 افراد ہلاک،5 زخمی،نو جوان کا ا قدام خود کشی،خیرپورفیض گنج میں گھر کی چھت گر نے کے نتیجے میں سونی چانگ ہلاک ہو گئی ۔ جبکہ کوٹ ڈیجی میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 22سالہ غلام اصغر گوپانگ اور 20سالہ عامر علی وسان زخمی ہو گئے ۔ ڈگری۔باراتیوں سے بھری پک اپ ا لٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔  پنگریو شہر کے رہائشی کولہی برادری کے افراد نیو دمبالو کے قریب ستوں واٹر اسٹاپ سے بارات لے کر واپس گوٹھ جارہے تھے کہ بڈھو قمبرانی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پک ا پ الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ریوو ولد ڈیوجی کولہی،ڈیماں زوجہ تینوں اور جیرام ولد ماوجی کولہی شدید زخمی ہوگئے ۔ قبوسعیدخان بادشاہ کالونی کے ایک مکان سے 12 سا لہ لڑکی نذیراں کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال شہدادکوٹ منتقل کردیا. اسپتال میں ڈاکٹر فریدہ شیخ نے لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بتایا کہ لڑکی کو گلا دباکر قتل کیا گیا ہے. لڑکی کے سر اور گلے پر تشدد کے نشانات بھی ہیں جبکہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے ۔  خیرپورناتھن شاہ مراد ناکہ کے  مقام پر  ایک نوجوان کی بجلی کے تاروں میں لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہونے کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لینے کے بعد  سول اسپتال منتقل کردی ۔جبکہ اطلاعات کے مطابق  اسپتال میں لاش کی شناخت پریل المعروف پرو جمالی کے طور پر کی گئی۔ دریں اثناء  گاھیجا پولیس کی حدود میں واقع  مرزا پور بس  اسٹاپ کے مقام پر  تیز رفتار  پک ا پ کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرساائیکل پر سوار دو نوجوان ظہیر احمد  اور  پچاس سالہ عبدالقادر اوڈھو ھلاک ہوگئے۔جبکہ گاؤں فرید عطار کے مقام پر پسند کی شادی نہ کرانے پر  بیس سالہ   نوجوان  عمران علی عطار نے مبینہ خودکشی کرنے کیلیئے زھریلی دوائی پی لی۔علاوہ ازیں گاؤں کاریانی کے مقام پر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں نوجوان شھباز چنہ ہلاک ہونے کی اطلاع پر صدمہ میں  متوفی  کے والد کا ا نتقال  ہو گیا۔ضلعی ھیڈکواٹر میں اسسٹنٹ کمشنر دادو  نے دودہ کے دکانوں پر چھاپہ مارکر غیر معیاری دودہ فروخت کرنے پر دکانداروں پر ھزاروں روپئے نقد جرمانہ عائد کیا۔جبکہ فریدآباد کے  اسپتال میں  لڑکے کے پیٹ سے  ایک فٹ لمبا  سانپ برآمد ہوا۔ شکارپور گڑھی یاسین کے علاقے مدیجی میں مرزاپور بس اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار پک اپ اور موٹرسائیکل کے درمیان  تصادم کے نتیجے میں گاؤں محمد پور اوڈھو کا رہائشی موٹرسائیکل سوار 26سالہ نوجوان ظہیر احمد  موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا شخص48سالہ عبدالقادر اوڈھو شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کوانتہائی نازک حالت میں  فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑدیا۔سجاول پولیس کے مطابق جاتی روڈ سومرا اسٹاپ پر ویگن بے قابو ہوکر سامنے  سے ٓانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سجاول کا رہائشی 35 سالہ نوجوان عبداللہ شاعر جاں بحق ہوگیا ۔ 

تازہ ترین