• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کروایا۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ پہلے نام خالد تھا بعد میں ثمینہ رکھا۔

عدالت نے جیل بھیج کر جنس کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ملزم کو الگ بیرک میں رکھا گیا ہے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ویمن جیل بھیجیں یا مردوں کے جیل میں منتقل کیا جائے۔

چند روز قبل خانیوال روڈ پر ایک دکان میں نقدی چوری کی واردات ہوئی، دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے چور کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اپنا نام خالد مسیح بتایا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم خاتون ہے جس پر فوری طور پر اسے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر اس کاکہنا تھا کہ چند سال قبل اسکی جنس تبدیل ہوگئی تھی، جس پر اس نے اپنا نام ثمینہ رکھ لیا لیکن شناختی کارڈ درست نہیں کروایا۔

عدالت نے جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ اس کی بیوی اور بچہ بھی ہے لیکن جنس تبدیل ہونے کے بعد بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

جیل حکام کے مطابق فی الحال الگ بیرک میں رکھا گیا ہے، جنس کا تعین ہونے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اس کو زنانہ جیل میں رکھنا ہے یا مردانہ جیل میں رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید