• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر اوگرا کی سماعت مکمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کی گیس قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کی گیس قیمت اضافے کی درخواست پر سماعت لاہور میں ہوئی۔

اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 1294 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ رکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کا خسارہ 178 ارب 81 کروڑ روپے بتایا ہے جبکہ گزشتہ سال کی مد میں بھی 295 ارب 26 کروڑ روپے کا خسارہ شامل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید