• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ بیلٹ باندھ لیں‘ احتساب اور انتخاب دونوں ہونگے‘ شیخ رشید

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمراں راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں‘مسئلہ رالپنڈی کا ہے،راولپنڈی والے30نومبرتک حل کرلیں گے‘ سیٹ بیلٹ باندھ لیںاحتساب اورانتخاب دونوں ہوں گے‘ مزید 15دن ٹوئٹرپرہوں۔چھ ماہ میں اسمبلی کاکورم پورانہیں ہوا‘اپنی ذات کے لئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں‘ارشدشریف کے جسم پر12زخم اور4ناخن غائب ہیں، معیشت ناک آئوٹ اوردیوالیہ ہونے والی ہے‘مزیدایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔منگل کو ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ قومی المیہ ہے پہلے ہی قوم مہنگائی سے مررہی ہے جوہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مررہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید