• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بغیر میٹر تبدیلی 617 روپے فی بل اضافی پی یو جی چارجز لگا دیے گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بغیر میٹر تبدیلی 617 روپے فی بل اضافی پی یو جی چارجز لگا دیے گئے، کچھ بند گھروں میں زیرو ریڈنگ پر بھی بل بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوئی سدرن کی جانب سے  نئے اور پرانے میٹر کی ریڈنگ میں فرق پر صارفین سے چارجز وصولی شروع کردی گئی، پی یو جی چارجز کی مد میں گیس بلوں میں 617 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کے قریب رہائشی فلیٹوں کے صارفین سے پی یو جی کی رقم وصولی کی گئی، زیرو ریڈنگ والے میٹرز  پر بھی پی یو جی چارجز کی وصولی کی گئی۔

لالہ زار کیماڑی کے رہائشی سے بھی میٹر تبدیلی کے بغیر پی یو جی چارجز وصول کیے گئے۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ پی یو جی چارجز نئے میٹر کی صحیح اور پرانے میٹر کی کم ریڈنگ کی وجہ سے لگتا ہے، پی یو جی چارجز اچانک گیس کھپت کم ہونے پر بھی لگائے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید