• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم

جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی معاملات دیکھے گی۔

قومی خبریں سے مزید