• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب: پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ، اسد عمر اسٹیج پر گر گئے








پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گر گئے۔

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔

استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔

گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔

 دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لانگ مارچ کے دوران ویڈیو لنک پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید