• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کمپنیز کا حکومت سے قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے مالی بوجھ ڈالنے کا شکوہ

تیل کمپنیز کا کہنا ہے کہ حکومت نے قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر مالی بوجھ ڈال دیا، تیل کی دستیابی چیلنج بن سکتی ہے۔

وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کو ارسال کردہ خط میں تیل کمپنیز نے موقف اختیار کیا کہ تیل کی نقل و حمل کی لاگت 2 سے 3 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

تیل کمپنیز کا کہنا تھا کہ نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپے کا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ روپے کی قدر گرنے کا ڈھائی ارب روپے کا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔

تیل کمپنیز نے وزیر مملکت سے کہا کہ فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو تیل دستیابی چیلنج بن جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید