• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا تو وزن 100 کلو تھا: سارہ علی خان کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو میرا وزن 100 کلو گرام تھا۔

سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’اڑتا تیر‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جس میں وہ اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

حال ہی میں دونوں اداکار انیل کپور کے شو ’انڈیا کے ٹاپ ون پرسنٹ‘ میں شریک ہوئے، جہاں سارہ نے اپنے فلمی سفر کے آغاز سے متعلق گفتگو کی۔

انیل کپور کے سوال پر سارہ علی خان نے بتایا کہ میں بچپن ہی سے اداکارہ بننا چاہتی تھی، تاہم مجھے تعلیم حاصل کرنے میں بھی گہری دلچسپی تھی، اسی لیے میں نے کولمبیا یونیورسٹی میں تاریخ کے مضمون کی تعلیم حاصل کی اور قانون کی ڈگری لینے کا ارادہ بھی رکھتی تھی۔

اداکارہ کے مطابق یونیورسٹی میں تھیٹر کا کورس کرنے اور اسٹیج پر اداکاری کرنے کے بعد میرے اندر بچپن سے موجود اداکارہ بننے کی خواہش دوبارہ جاگ اٹھی، اس کے بعد میں نے اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

سارہ علی خان نے بتایا کہ جب میں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا تو میرا وزن تقریباً 100 کلو گرام تھا۔

اسی گفتگو کے دوران انیل کپور نے آیوشمان کھرانہ سے بھی پوچھا کہ آپ نے اداکار بننے کا فیصلہ کب کیا؟

 آیوشمان نے جواب دیا کہ انیل کپور کو دیکھ کر مجھے اداکاری سے محبت ہوئی۔

آیوشمان کھرانہ نے اپنے والد کے کردار کو بھی سراہا اور بتایا کہ انہوں نے بچپن ہی سے فنونِ لطیفہ اور اداکاری کے شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی۔

اداکار کے مطابق چھوٹے شہروں کے روایتی گھرانوں میں شوبز انڈسٹری میں آنے کی حوصلہ افزائی عام نہیں تھی، تاہم میرے والد نے ہمیشہ میرے فنکارانہ رجحان کی حمایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری دادی بھی گوردوارے میں گیت گاتی تھیں اور لوگوں کی نقل اتارنے کا فن رکھتی تھیں، جس سے مجھے فنکارانہ صلاحیتیں ورثے میں ملیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید