اسلام آباد کے گاؤں سیدپور میں گاؤں میں رات گئے تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کردی گئی۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تیندوؤں کے پاؤں کے نشانات موجود ہیں۔
اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رات کو 3 سے 4 تیندوے سیدپور میں دیکھے گئے تھے جنہوں نے بستی میں آکر بکری کو کھا لیا تھا۔
چیتوں کی مبینہ موجودگی کے باعث سیدپور گاؤں میں مساجد سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری سیدپور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے، رہائشی پُرسکون رہیں اور وائلڈ لائف اہلکار سے مل کر علاقہ محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں۔