• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف پر وزیرِ اعظم کی ایڈوائس آئی تو عمل کرینگے: صدر عارف علوی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔

اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بات صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قریبی دوستوں سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے میرے پاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس روکنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ نہیں ڈالا۔

اس سے قبل ’جنگ‘ کے سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع پیدا نہیں کرے گی اور نہ ہی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ذریعے ہونے والی آرمی چیف کی تقرری کے عمل میں صدر عارف علوی کوئی رکاوٹ ڈالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید