صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی کے گائوں ٹھنڈ کوئی میں کنویں سے برآمد شدہ بوری بند لاش کا معمہ حل ہوگیا ۔ مقتول بخت زادہ کے قاتل اس کی بیوی اوردو دوست نکلے چند روز قبل زیدہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹھنڈکوئی گائوںیں ایک سنسان کنویں میں بوری بند لاش پڑی ہے جس پر ایس ایچ او اصغر خان بمعہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر بوری بند لاش نکا ل لی۔ جس کے ہاتھ پائوں کٹے ہوئے تھے۔اندھے قتل کے کیس کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے مقامی پولیس کو ٹاسک سونپا۔ ڈی ایس پی صوابی حیدر خان کی قیادت میں اس ایچ او زیدہ اصغر خان و تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر نمیر خان بمعہ ایک خاص ٹیم تشکیل دے کر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے سائنسی بنیادوں پر انتہائی پروفیشنل طریقہ سے ملزمہ تاج بی بی عرف ارحم بی بی جو مقتول کی بیوی ہے اور اس کے ساتھی بخت شاہ ولد شیبر خان اور خان زادہ کو گرفتارکیا جنھون نے دوران تفتیش حقیقت اگل دی ۔ دوران تفتیش انکشاف کیا گیا کہ ملزمہ (ت) کے اپنے آشنا بخت شاہ کے علاوہ خان زادہ سے بھی ناجائز تعلقات تھے ،جس پر مسماۃ تاج بی بی اور اس کے ساتھ بخت شاہ اور خان زادہ نے مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے شوہر بخت زادہ ولد زیارت گل سکنہ سوات مٹہ کو بذریعہ کلہاڑی وار کرکے قتل کیا اوران کے ہاتھ پائوں کاٹ دیئے۔ بعد ازاں لاش بوری میں بند کرکے ایک سنسان کنویں میں پھینک دی تھی