بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ نیا مستقل ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بری طرح شکست ہوئی تھی جس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے مختلف کھلاڑیوں کو کپتان مقرر کر کے بھیجا گیا ہے۔