• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے چیف جسٹس کی طرز پر تعیناتی کا قانون بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مجوزہ 3 نکاتی ایجنڈے پر سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات ایجنڈے پر مذاکرات کے لیے رابطےکر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری پر مکینزم کی تشکیل چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید