• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوریا کمار کی سنچری، بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری داغ دی۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 65 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 191 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو نے محض 51 گیندوں پر 111 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

سوریا کمار یادیو کی اننگز میں 7 بلند و بالا چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید