• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کا آخری مرحلہ، عمران خان نے اجلاس طلب کر لیا

فائل فوٹو—عمران خان
فائل فوٹو—عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے آخری مرحلے کے لیے زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر لانگ مارچ کے قافلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل فواد چوہدری اور عمر چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی عمران خان سے ملیں گے۔

اجلاس میں راولپنڈی میں کارکنوں کی شرکت اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی وہ ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر 23 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، مجھے ایسے رکھا گیا جیسے غدار ہوں، مجھ پر ایسے ظلم کیا گيا جیسے پاکستانی نہیں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید