• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان، انگلش کرکٹر نے اپنی گریجویشن کی تقریب چھوڑ دی

فائل فوٹو—کیٹن جیننگز
فائل فوٹو—کیٹن جیننگز

انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کی وجہ سے مانچسٹر میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں، ان کی گریجویشن تقریب کراچی ٹیسٹ سے قبل شیڈول ہے۔

انگلینڈ کے کرکٹر کیٹن جیننگز کا کہنا ہے کہ گریجویشن تقریب کے حوالے سے اپنی یونیورسٹی سے رابطہ کیا، گریجویشن تقریب میں کراچی میں بیٹھ کر آن لائن دیکھوں گا۔

کیٹن جیننگز نے کہا کہ مجھے گاؤن پہن کر گریجویشن کی یادگار تصویر بنوانے کا بہت شوق تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید