پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق شائقین آن لائن بھی میچ کی ٹکٹس بُک کرا سکتے ہیں۔
ملتان اور کراچی کے ٹیسٹ میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر کو شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ ہفتے کے آغاز میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔