• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کچھ دن قبل ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

16 نومبر کو عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا، عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا سمیت شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں۔

عالیہ بھٹ نے جہاں اپنے ماں بننے کے عمل کو خوب انجوائے کیا اور میڈیا کی نظروں کا تارا بنی رہیں وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دوبارہ سے بالکل توانا، تروتازہ اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ ’آرام دہ‘ کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کافی کا مگ تھاما ہوا تھا جس پر ’ماما‘ تحریر تھا۔

عالیہ بھٹ کا اس تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ اب وہ ماما ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی جبکہ 6 نومبر کو اس جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید