پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ہمراہ یورپی ممالک کی سیر کو چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مخلتف ممالک کی سیر کو روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔