• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں کمسن بچی کا اغوا، زیادتی کے بعد قتل تحقیقات میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کمسن بچی کے اغوا، زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کے کیس میں ٹھوس پیش رفت نہ ہوسکی۔ مزید 7 افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مزید 7 مشکوک افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لیے گئے، مجموعی طور پر 17 ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں، ڈی این اے نمونے کے نتائج چار روز تک آئیں گے۔

متاثرہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی کر لی گئی، جبکہ تاحال پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول میں کامیابی نہیں ہو سکی۔ اکا دکا مقامات پر کیمرے ہیں لیکن علاقے میں بیشتر وقت لائٹ ہی نہیں ہوتی۔

بچی کے گھر سے نکلنے کے بعد وہ کہاں گئی تاحال کوئی عینی شاہد بھی سامنے نہ آ سکا، بچی اپنی پھوپھی کے گھر سے ایک اور رشتے دار کے گھر جانے کیلئے نکلی تھی۔

قومی خبریں سے مزید