• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حکومت سے چینی کی برآمد پر مذاکرات

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرکے چینی کی برآمد پر مذاکرات کئے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آگیا ہے جس پر حکومت نے چینی کے اضافی ذخائر کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے چینی کے اسٹریٹجک ذخائر اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ اجلاس وزارتِ غذائی تحفظ کے ساتھ آئندہ ہفتے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید