• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قائد آباد مقابلے میں ہلاک ملزم 40 مقدمات میں ملوث نکلا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور اقدامِ قتل جیسے 40 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ہلاک ملزم لئیق عرف سونو کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ضلع لاڑکانہ میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کے خلاف کراچی میں بھی 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ملزم پر پولیس پر فائرنگ سمیت اقدامِ قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جس سے برآمد ہونے والے اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم لئیق عرف سونو لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے وہ خود ہلاک ہو گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر عرفان علی بہادر نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید