• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پے نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ رانا ثناء اللّٰہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے، یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں۔

واضح رہے کہ جیو کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ سمری آئے نہ آئے دونوں صورتوں میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوجائے گی، روایت ہے کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے دو تین دن پہلے ہوتا ہے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے 18 نومبر کی جو بات ہورہی تھی اس کی ایک وجہ تھی، 18 تاریخ کو ایک افسر کی ریٹائرمنٹ ہونی تھی، آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا، میرا خیال ہے کہ 22 یا 23 تاریخ تک سمری آجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید