وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں احتساب عدالت نے کارروائی ختم کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں، نہ ہم نیب ، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور شریکِ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔