اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے ایران میں جاری مظاہروں پر ایرانی حکومت کے سخت ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام مظاہروں پر غیر ضروری طاقت کے استعمال کے بجائے عوام کے حقوق اور مساوات کے مطالبات پورے کریں۔
ترجمان یو این کمشنر انسانی حقوق نے جنیوا میں پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کےحالات تشویشناک ہیں، جاری مظاہروں میں 300 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حکام مظاہروں پر طاقت کے غیر ضروری استعمال کے بجائے عوامی مطالبات پورے کریں۔
واضح رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے بعد 17 ستمبر سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہیں۔