• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری املاک و دستاویزات پر سیاستدانوں، پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید